کراچی:شاہدآفریدی کے وینٹی لیٹرپر چلے جانے کی خبروں پران کے ترجمان نصر اللہ کا ردعمل آگیا،واضح رہے کہ کورونا میں مبتلا شاہد آفریدی کے وینٹیلیٹر پر چلے جانے کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
اس حوالے سے جب شاہد آفریدی کے ترجمان نصراللہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی خیریت سے ہیں۔نصراللہ نے کہا کہ شاہد آفریدی کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد قرنطینہ میں شاہد آفریدی گھر پر آرام کر رہے ہیں اور بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ جھوٹی اور بے بنیاد خبریں چلانے والے خدا کا خوف کریں۔