نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے نااہل کمپنی کو نوازنے کیلئے تمام قوانین بالائے طاق رکھ دیئے

تازہ ترین

تازہ ترین

NHA issued tenders for Disqualified company

اسلام آباد :نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ممبر پلاننگ اور جنرل مینیجر پی این سی اے کی ملی بھگت سے من پسند افراد کو نوازنے کے لیے ایک ٹینڈرنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، نااہل قرار دی جانیوالی نجی کمپنی کو دوٹھیکے ایوارڈ کرواکرایک ہی اشتہار میں آٹھ مرتبہ تصحیح جاری کردی گئی ۔

این ایچ اے بیورو کریسی کے سامنے چیئرمین بھی بےبس ہیں، وفاقی وزیر مواصلات بلڈنگ پراسیس میں این ایچ اے کوڈ کے خلاف ورزی پر انکوائری کی اپیل نیشنل ہائی وے اتھارٹی موقف دینے سے گریزاں ہے ۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 17مئی کو ملک بھر کے آٹھ پروجیکٹس کے لیے اشتہار جاری کیا، ٹیکنیکل بڈز اوپننگ میں کچھ فرمز ڈس کوالیفائی کر گئی تھیں جس کے بعد نجی فارمز کی اہلیت کے لئے رکھی جانے والی شرائط میں تبدیلی کے لئے ایک کمپنی نے عدالت سے رجوع کیا ۔

اسی اثناءمیں این ایچ اے نے مذکورہ ٹینڈر کے 8 تصحیح کے اشتہار جاری کیے، ٹیکنیکل ایلیویشن اور پری کوالیفکیشن اتھارٹی ہونے کی وجہ سے ممبر پلاننگ اور جی ایم پی این سی اے نے ملی بھگت سے خود جس کمپنی کو ڈسکوالیفائی کیا تھا۔

مزید پڑھیں:اربوں کی کرپشن پرعثمان بزدار کے معاون خصوصی کو “برطرفی” کی سزاء دینے کا فیصلہ

بعد ازاں بولیاں کھولتے ہوئے دو پروجیکٹس اسی نااہل قرار دی جانیوالی کمپنی کو ایوارڈ کر دیئے گئے ،بلڈنگ پروسیس میں تاخیر کے حقائق سے چیئرمین این ایچ اے کو بھی بے خبر رکھا گیا، ممبر پلاننگ اور جی ایم پی این سی اے کی ملی بھگت سے نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچا بلکہ ادارے کی ساکھ اور ایڈمن کے معیار پر بھی سوالات اٹھنے لگےہیں۔

Related Posts