ممبئی:بگ باس کے سیزن 14 کی مقبول ترین فائنلسٹ نکی تمبولی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔
نکی تمبولی نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔
نکی تمبولی نے لکھا کہ میں کورونا مثبت کا تجربہ کرچکی ہوں، میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر اور ادویات لے رہی ہوں۔
نکی تمبولی نے اپنی پوسٹ میں ان سے ملنے والے افراد کو پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ میری ان تمام افراد جن سے میں گزشتہ کچھ روز کے دوران رابطے میں رہی ہوں وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔
نکی تمبولی نے مزید لکھا کہ برائے مہربانی محفوظ رہیں، ماسک پہنیں، باقاعدگی سے اپنے ہاتھوں کو سینیٹائز کریں اور سماجی دوری اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ جتنا احتیاط کریں گے اتنا محفوظ رہیں گے۔