کراچی: گزشتہ برس کراچی میں پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی نے خلع کے لیے رجوع کرلیاہے۔
نمرہ کاظمی کی جانب سے خلع کے لیے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 18 اپریل 2022 کو نجیب شاہ رخ سے پسند کی شادی کی تھی۔
درخواست کے مطابق 5 ہزار روپے حق مہر طے ہوا تھا جو ابھی تک ادا نہیں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ
درخواست گزار کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ نجیب شاہ رخ مجھے بغیر کسی وجہ کے تشدد کا نشانہ بناتا تھا، میں اب نجیب شاہ کے ساتھ نہیں والدین کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








