پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وماڈل نمرہ کے سابق شوہر راجا اعظم نے سابق اہلیہ نمرہ خان کو سر کا درد قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماضی میں اداکارہ نمرہ خان کی سابق شوہر سے علیحدگی پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف قیاس آرائیاں کیں جبکہ نمرہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد دوسری شادی کریں گی۔
حال ہی میں نمرہ خان کے سابق شوہر کی ویڈیو یو ٹیوب پر وائرل ہوئی جس میں راجا اعظم نے طلاق کی وجوہات سے متعلق بات کرتے ہوئے معروف اداکارہ کے متعلق نازیبا گفتگو کی۔
مذکورہ ویڈیو میں نمرہ خان کے سابق شوہر نے کہا کہ ہمارے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے اور میں نے انہیں طلاق دی کیونکہ میں ایسا چاہتا تھا۔ میری عمر کافی ہوچکی، اس لیے میں نے پیچھا چھڑا لیا۔
اپنی سابقہ اہلیہ کو سر کا درد قرار دیتے ہوئے راجا اعظم نے کہا کہ وہ حقیقی سر کا درد تھیں۔ تاہم ویڈیو میں نمرہ خان کے سابق شوہر کو شراب پی کر مدہوش اور سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
نمرہ خان کے سابق شوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث علیحدگی اختیار کی۔ ان کے بہت سے دوستوں نے نمرہ کے مداحوں سے درخواست کی کہ ان سے سابقہ اہلیہ کے بارے میں کچھ نہ پوچھیں۔
دوسری جانب نمرہ خان ایک مشہورومعروف ماڈل اور اداکارہ ہیں جو بے شمار ڈرامہ سیریلز، اشتہارات اور دیگر پراجیکٹس می کام کرچکی ہیں جن میں شریکِ حیات، باغی اور مجھے خدا پہ یقین ہے نامی ڈرامے قابلِ ذکر ہیں۔
متعدد برانڈز کیلئے فوٹو شوٹ کرنے والی نمرہ خان کی تصاویر آئے روز سوشل میڈیا کی زینت بنتی ہیں جن پر مداح مختلف تبصرے کرتے نظر آتے ہیں۔ تاحال نمرہ خان نے سابق شوہر کے قابلِ اعتراض بیان کا کوئی ردِ عمل نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فردوس عاشق سیاستدان کم، رشتے کرانے والی آنٹی زیادہ لگتی ہیں۔نمرہ خان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








