نمرہ خان نے دوسری شادی کا اعلان کردیا، شریک حیات کی تصویر بھی شیئر

تازہ ترین

تازہ ترین

نمرہ خان
(فوٹو: پرو پاکستانی، وی نیوز)

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کردیا۔ اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں جن میں ان کے شریک حیات کی تصویر بھی شامل ہے، جس کے بعد مداحوں سمیت شوبز سے وابستہ شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وہ اپنے شریکِ حیات کے ہمراہ نظر آئیں، تاہم انہوں نے اپنے شوہر کی شناخت ظاہر نہیں کی اور ان کا چہرہ چھپائے رکھا۔ تصویر کے ساتھ نمرہ خان نے ایک جذباتی کیپشن بھی تحریر کیا، جس میں انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ یہ رشتہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے پہلے ہی مقدر میں لکھا جا چکا تھا، اور آج اس سفر کا باقاعدہ آغاز اب ہوا ہے، جس میں آگے مزید مراحل شامل ہوں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nimra Khan 🇵🇸 (@nimrakhan_official)

اس کے علاوہ نمرہ خان نے  فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے لی گئی ایک تصویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اللہ نے ان کی کہانی کو ان کی ملاقات سے بھی پہلے ترتیب دے دیا تھا، اور اب وہ اس کہانی کو حقیقت میں جینا شروع کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ نمرہ خان پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ ہیں، جو “اے مشتِ خاک”، “احرامِ جنون”، “اُڑان”، “خوب سیرت”، “باغی” اور “امِ عائشہ” جیسے کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔

Related Posts