اجرک والی نمبر پلیٹس موجود نہیں؟ کراچی میں بڑے کریک ڈاؤن کی تیاریاں! جانیں تفصیل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی پولیس نے آئندہ ہفتے سے غیر منظور شدہ یا فینسی نمبر پلیٹس والے گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق 30 مارچ 2026 سے شہر بھر میں کریک ڈاؤن مہم کا آغاز کیا جائے گا جس میں غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکام نے تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس فوراً درست کروائیں اور صرف سرکاری منظور شدہ نمبر پلیٹس استعمال کریں۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ غیر سرکاری یا فینسی نمبر پلیٹس کا استعمال قانوناً ممنوع ہے۔ اس کے باعث نہ صرف گاڑی کی شناخت مشکل ہو جاتی ہے بلکہ سکیورٹی کے لیے بھی خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی، آزاد خان کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو اپنی گاڑیوں پر صرف حکومت کی منظور شدہ نمبر پلیٹس نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Posts