آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ ،بھارتی اشتعال انگیزیوں سے زخمی ہونے والوں کی عیادت

تازہ ترین

تازہ ترین

army chief kashmir
آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ ،بھارتی اشتعال انگیزیوں سے زخمی ہونیوالوں کی عیادت

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، مادر وطن کے دفاع کیلئے جارحیت کا سامنا کر نے کی صلاحیت موجود ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کادورہ کیا اور سی ایم ایچ مظفرآبادمیں بھارتی اشتعال انگیزیوں سے زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی۔

مزید پڑھیں: سرحد پر لگی باڑ کو کئی جگہ سے کاٹا گیا، غیر معمولی نقل و حرکت دیکھنے میں آرہی ہے، شاہ محمود قریشی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیرپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ مادروطن کے دفاع کیلئے ہرجارحیت کاسامنا کرنیکی صلاحیت ہے اور اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

Related Posts