راولپنڈی: عوامی لیگ کے سربراہ و سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پرندے اڑان بھرنے کیلئے تیار ہیں جبکہ وزیر اعظم شہبازشریف کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد مسئلہ نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کراچی کے جتنے مسائل ہیں، اتنے لوگ ووٹ ڈالنے نہیں نکلے جو اس نظام اور انتظامیہ پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔
بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، کلین سویپ کا دعویٰ
ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ کے بہت سے پرندے اڑان بھرنے کیلئے تیار ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ کتنے اڑان بھرتے ہیں۔ شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد لانا کوئی مسئلہ نہیں رہا۔
پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 13 سیاسی جماعتوں کی سیاسی تاش بکھر چکی ہے اور ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنا جبکہ ن لیگ ایک ایسا سیاسی جہاز ہے جو ڈوبنے کے قریب ہے۔
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ن لیگ جیسے سیاسی جہاز کا کوئی کپتان بھی نہیں۔ عنقریب لوگ اپنے مسائل کیلئے سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہوں گے۔ چند ہفتوں میں کوئی سیاسی حل نکالنا ہوگا۔
ن لیگ ایسا سیاسی جہاز ہے جو ڈوبنے کے قریب ہے اور جس کا کوئی کپتان نہیں ہے۔عنقریب لوگ اپنے مسائل کے لئے سڑکوں پر نکلنے کےلئے مجبور ہونگے۔چند ہفتوں میں کوئی سیاسی حل نکالنا ہوگا۔13 جماعتوں کا سیاسی قبرستان بن جائے گا۔IMFکی شرائط بھی کھٹائی میں ہے اور دنیا کی امداد بھی انتظار میں ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 16, 2023
عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 13 سیاسی جماعتوں کا قبرستان بن جائے گا۔ آئی ایف کی شرائط بھی کھٹائی میں ہیں اور دنیا کی امداد بھی انتظار میں ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








