ہم مالی بحران سے نکل آئے ہیں، مفتاح اسماعیل کا دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل مالی سال 23-2022 کا بجٹ پیش کررہے ہیں
وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل مالی سال 23-2022 کا بجٹ پیش کررہے ہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم مالی بحران سے نکل آئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک میں کسی قسم کی فنانشل ایمرجنسی کا اعلان نہیں کیا جارہا نہ ہی ایسی کوئی ضرورت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف آج حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف پری بجٹ بزنس کانفرنس سے خطاب آج کریں گے

وفاقی وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو دفعہ اضافے کے بعد مالی بحران سے نکل آئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جس کے بعد پیٹرول ملکی تاریخ میں پہلی بار 200 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگیا۔

Related Posts