کینیڈا کی سب سے بڑی فحش ویب سائٹ نے 2024 کے اپنے سالانہ جائزے میں دنیا بھر میں فحش بینی کے رجحانات کا تجزیہ پیش کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، امریکہ مسلسل کئی سالوں سے فحش بینی میں پہلے نمبر پر ہے۔
2024 کے سالانہ جائزے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ فحش بینی کا رجحان دنیا بھر میں بڑھ رہا ہے، مختلف ممالک میں اس کے رجحانات میں تنوع پایا جاتا ہے۔ اسلامی ممالک میں فحش بینی کے رجحانات پر پابندیاں عائد ہیں لیکن رپورٹ میں مصر کی موجودگی نے اس رجحان پر سوالات اٹھائے ہیں۔ یہ رجحانات معاشرتی، ثقافتی اور قانونی عوامل سے متاثر ہیں، اور ان پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ گزشتہ کئی سالوں سے فحش بینی میں سب سے آگے ہے، جس کی بنیادی وجوہات میں اس کی بڑی آبادی، انٹرنیٹ تک رسائی، اور فحش بینی کے لیے کھلا سماجی رویہ شامل ہیں۔
دوسرے نمبر پر فرانس ہے، جہاں رواں سال فحش بینی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی ایک وجہ پیرس اولمپکس میں آنے والے زائرین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
تیسرے نمبر پر فلپائن نے اس سال فحش بینی میں تیزی سے ترقی کی ہے اور اس کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ فحش بینی کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے۔
میکسیکو دنیا کے سب سے زیادہ فحش بینی کرنے والے ممالک میں شامل ہے جبکہ
برطانیہ، جرمنی، برازیل، اٹلی، جاپان اور کینیڈا بھی فحش بینی میں پہلے 10 ممالک میں شامل ہے۔ کینیڈا میں 2024 میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے الفاظ میں “MILF” اور “Hentai” شامل رہے۔
اس سال کی رپورٹ میں ایک مسلمان ملک مصر کا ذکر کیا گیا ہے، جو فحش بینی میں دنیا کے سب سے زیادہ فحش بینی کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








