واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکومت کو نصیحت کی ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار نہ بنائے اور اپنے ہی ملک میں احتجاج کرنے والے عوام کے قتل سے باز رہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انگریزی اور فارسی دونوں زبانوں میں پیغام دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکومت سے کہا کہ میرے قومی سلامتی مشیر نے مجھے آج ایران کے بارے میں اہم بات بتائی۔
پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قومی سلامتی مشیر نے مجھے بتایا کہ ایران پر لگائی جانے والی پابندیوں اور احتجاج سے ایران تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ ہم انہیں مذاکرات کے لیے مجبور کردیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران مذاکرات پر آمادہ ہوتا تو میں کم پروا نہ کرتا، اور ان کی بھرپور مدد کی جاتی، لیکن ایران کو چاہئے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال اور مظاہرین کے قتل سے اجتناب کرے۔
مشاور امنیت ملی امروز عنوان کرد كه تحریم ها و اعتراضات، ایران را«به شدت تحت فشار»قرار داده است و آنها را مجبور به مذاكره می كند.در واقع، اصلا برایم اهمیتی نداردکه آیا آنها مذاکره می کنند یا نه.این کاملاً به عهده ی خودشان است، اما سلاح هسته ای نداشته باشیدو«معترضان خود را نکشید.» https://t.co/DBGGs8QFcJ
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 13, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو چاہئے کہ انسانی حقوق تنظیموں کو ملک کا دورہ کرکے زمینی حقائق دنیا کے سامنے لانے کی اجازت دے۔
ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں عوام جو احتجاج کر رہے ہیں، اس کے حقائق دنیا کے سامنے لانا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: ایران تنظیموں کو دورہ کرنے کی اجازت دے۔ ٹرمپ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








