کراچی: ثنا جاوید کی جانب سے شوبز کے ساتھی فنکاروں کے ساتھ بدسلوکی اور غلط رویے کے الزامات کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے اعلان کے کچھ ہی دیر بعد ٹی وی اداکارہ سونیا مشال نے دعویٰ کیا ہے کہ ثناء جاوید نے میک اپ آرٹسٹوں کے ساتھ کس طرح ناروا سلوک کیا اس کی گواہی انہوں نے خود دیکھی ہے۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تین کہانیاں پوسٹ کرتے ہوئے سونیا مشال نے ثناء جاوید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں کسی کے پاس بھی ان کے خلاف غیر مناسب مہم چلانے کا وقت نہیں ہے، مشال کا کہنا تھا کہ انہوں نے ’نیلی زندہ ہے‘ کے سیٹ کے دوران خود دیکھا کہ کس طرح ثناء جاوید میک اپ آرٹسٹوں کے ساتھ بدسلوکی کرتی رہی ہیں۔



مشال کے مطابق میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ثناء کا رویہ اتنا سخت تھا کہ وہ خود ان کے لیے برا محسوس کرتی تھیں کیونکہ وہ پروفیشنل ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ کئی ری شیڈولنگ کے بعد ثناء جاوید نے پروجیکٹ کو بیچ میں ہی چھوڑ دیا اور تمام کریو ممبرز کو ایک بار پھر ڈرامہ شوٹ کرنا پڑا۔
مشال کے یہ دعوے ثناء جاوید کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مبینہ جھوٹے دعوے کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں: جھانوی کپور کی ایک اور بولڈ ویڈیو، نازیبا تصاویر وائرل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








