سیاسی جماعت پر پابندی کے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں: ایاز صادق

تازہ ترین

تازہ ترین

سیاسی جماعت پر پابندی کے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں: ایاز صادق
سیاسی جماعت پر پابندی کے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں: ایاز صادق

اسلام آباد: انتخاباتی اصلاحات کمیٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت پر پابندی کے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں، ہمارا کام انتخابی اصلاحات کرنا ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانا نہیں۔

ایاز صادق کے زیر صدارت انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر کمیٹی سفارشات کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دے دی جائے گی۔

ایاز صادق نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار دور میں الیکشن سے متعلق متنازعہ فیصلوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بے شمار چیزیں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار دور میں کی گئیں۔

مزید پڑھیں:برطانیہ میں ہوں، نیب کو سوالوں کے جواب ویڈیو لنک پر دوں گا۔شہزاد اکبر

انتخاباتی اصلاحات کمیٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں انتخابی اصلاحات پر مجوزہ تجاویز پر سیر حاصل بحث ہوئی، انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے موثر تجاویز کو زیر غور لایا گیا۔

Related Posts