بجٹ میں زرعی لاگت کم کرنے کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، وحید احمد

تازہ ترین

تازہ ترین

Patron Chief ,AllPakistan Fruit & Vegetable Exporters Importers Assocition .Former Vice President of Federation-of-Pakistan-Chambers-of-Commerce-Industry-FPCCI

کراچی: آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں زراعت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے لیکن اس شعبہ کو وفاق اور صوبوں کے بجٹ میں ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا ہے۔

آئندہ مالی سال کے لیے 3.6 فیصد جی ڈی پی گروتھ زراعت کی بہتر کارکردگی کے بغیر ناممکن ہے۔وفاقی حکومت نے بجٹ میں زرعی شعبہ کو نظر انداز کیا، چھوٹے کسانوں کے لیے کھیتی کرنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔

بجٹ میں زرعی لاگت کو کم کرنے کے لیے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ زرعی شعبہ متاثر ہورہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے کسانوں کی معاونت، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کا فروغ، پانی کے انتظام کو جدید بنانے، سپلائی چین کی بہتری، کسانوں کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت کے حامل بیجوں کی فراہمی اشد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ زرعی شعبہ میں ویلیو ایڈیشن اور پراسیسنگ انڈسٹری کو فروغ دے کر ٹیکس ریونیو میں اضافہ کے ساتھ فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ زرعی معیشت کو مضبوط بناکر پاکستان کی ایکسپورٹ میں دیرپا اضافہ اور امپورٹ میں نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے جو پاکستان کے دیرینہ معاشی مسائل کا آسان حل ہے۔

Related Posts