لاہور:میڈیکل رپورٹ نے نوجوان طالب علم سے بدفعلی میں ملوث مفتی عزیز الرحمن کو اعتراف جرم کے باوجود بیگناہ ثابت کردیا۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکے سے جنسی زیادتی نہیں کی گئی تاہم پولیس کا کہنا کہ متاثرہ لڑکے کے تاخیرسے میڈیکل ٹیسٹ ہونے کی وجہ سے رپورٹ منفی نکلی ہے جس نے شواہد کو ختم کردیا ہے۔
واضح رہے کہ دینی مدرسے کے طالبِ علم سے زیادتی میں ملوث ملزم مفتی عزیز الرحمن نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سابق رہنما مفتی عزیز الرحمن سے دینی مدرسے کے طالبِ علم سے زیادتی پر تفتیش کی گئی۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اقرار کیا اور اپنا بیان بھی ریکارڈ کرایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مفتی عزیز الرحمن نے بیان میں کہا کہ یہ ویڈیو میری ہی ہے جو جنسی زیادتی کا شکار دینی مدرسے کے طالبِ علم صابر شاہ نے چھپ کر بنائی، میں نے صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
اعترافی بیان میں مفتی عزیز الرحمن نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر دینی مدرسے کے طالبِ علم کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف اور پریشانی کا شکار ہوگیا تھا، میرے بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکیاں دیں۔
مزید پڑھیں:مجھے نشہ دیکر ویڈیو بنائی گئی،بدفعلی میں ملوث مفتی عزیز الرحمن کاوضاحتی پیغام
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








