نوم چومسکی کی مقبوضہ کشمیر میں متنازع جی20 اجلاس کی مذمت

تازہ ترین

تازہ ترین

نوم چومسکی کی مقبوضہ کشمیر میں متنازع جی20 اجلاس کی مذمت
نوم چومسکی کی مقبوضہ کشمیر میں متنازع جی20 اجلاس کی مذمت

واشنگٹن: امریکی فلسفی اور سیاسی تجزیہ کار نوم چومسکی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے متنازع جی20 اجلاس منعقد کرنے کی مذمت کی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نوم چومسکی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جی20 اجلاس کا انعقاد بے ضمیری کا مظہر ہے۔

جی 20 ممالک کو مقبوضہ کشمیر میں اجلاس سے دور رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم کے بعد پیدا ہونے والا مسئلہ کشمیر برسوں بعد اور بھی سنگین ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے 2019 میں قانونی معاہدوں کی دھجیاں اڑا کر مقبوضہ کشمیر کو مسلح کیمپ میں تبدیل کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر کے قتل کا منصوبہ بنانے والا نوجوان بھارتی ملزم گرفتار

نوم چومسکی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر قید، تشدد، لاپتا افراد اور بنیادی حقوق سے محروم لوگوں کا علاقہ ہے۔مقبوضہ کشمیر زمین کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ ہے۔

Related Posts