بنگلہ دیش ٹیسٹ: پاکستانی اسپنر نعمان علی نے کرکٹ کا 130 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

نعمان علی
(فوٹو: آن لائن)

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اسپنر نعمان علی نے بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ کا 130 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نعمان علی نے بنگلہ دیش کے کھلاڑی مہدی حسن مرزا کو میزبان ٹیم کی دوسری اننگز کے دوران آؤت کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹس مکمل کرلیں۔ یہ ریکارڈ انہوں نے 39سال 217روز کی عمر میں حاصل کیا۔ اور 100وکٹس مکمل کرنے والے معمر ترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

نعمان علی نے انگلینڈ کے سابق اسپنر بوبی پیل کا 1896 کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جنہوں نے 39سال 180روز کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کرکے دنیا کو حیران کردیا تھا۔ پاکستان کے نعمان علی نے یہ اہم ریکارڈ اپنے 22ویں ٹیسٹ میچ میں اپنے نام کیا۔

اس طرح نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں 100وکٹس کا اعزاز حاصل کرنے والے ملک کے 9ویں اسپنر اور مجموعی طور پر 21ویں بولر بن گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی دوسری اننگز کے دوران نعمان علی نے کپتان نجم الحسن شانتو اور تیج الاسلام کو بھی آؤٹ کیا۔

Related Posts