ویٹ لفٹر، گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیرکا وطن واپسی پر شاندار استقبال

تازہ ترین

تازہ ترین

ویٹ لفٹر، گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیرکا وطن واپسی پر شاندار استقبال
ویٹ لفٹر، گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیرکا وطن واپسی پر شاندار استقبال

اسلام آباد:پاکستانی ویٹ لفٹر اور کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر کا وطن واپسی کے موقعے پر شاندار استقبال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلئے طلائی تمغہ جیتنے والے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ آج اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے تو مداحوں نے ان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 ڈبلیو سی پی ایل، فاطمہ ثناء  بارباڈوس رائلز کی جانب سے کھیلیں گی

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سربراہ اور دیگر حکام نوح بٹ کا استقبال کرنے کیلئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر موجود تھے۔ قومی ہیرو کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور ہار بھی پہنائے گئے۔

اس موقعے پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے نوح دستگیر بٹ نے کہا کہ وطن واپسی پر ہمارا استقبال کرکٹ ٹیم کی طرح کیا گیا۔ اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل نے قومی ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کی۔

گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ نے کہا کہ ڈی جی اسپورٹس بورڈ نے ایتھلیٹس کا استقبال کرکے اچھی روایت قائم کی۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ کے ہمراہ ساتھی ویٹ لفٹر نرلا دستگیر، حیدر علی اور اپنے کوچ کے ہمراہ والی بال ٹیم بھی وطن واپس پہنچی۔

کامن ویلتھ گیمز کے دوران نوح دستگیر نے ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں بین الاقوامی سطح پر گولڈ میڈل پاکستان کے نام کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا تھا۔ ان کے علاوہ دیگر اولمپینز کی کارکردگی بھی اچھی رہی۔

Related Posts