نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور 2ملازمین کا جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے حوالے

تازہ ترین

تازہ ترین

نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور 2ملازمین کا جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے حوالے
نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور 2ملازمین کا جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے حوالے

نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر والدہ عصمت آدم جی سمیت 2 ملازمین کو ڈیوٹی مجسٹریٹ شہزاد خان کی عدالت میں آج پیش کیا گیا۔ 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا  کہ لڑکی مقتولہ نور مقدم نے روشن دان سے بھاگنے کے لیے باہر چھلانگ لگائی، اگر ملازمین بروقت پولیس کا اطلاع دے دیتے تو قتل کو روکا جاسکتا تھا۔ ہمسائے نے پولیس کو اطلاع دی اور 3 منٹ میں پولیس موقع واردات پر پہنچی ملازمین کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملازمین کے موبائل فون برآمد کرنے ہیں، جبکہ ملزمان کے وکیل  نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل ذاکر جعفر  قتل کی مذمت کرتے ہیں میرے موکل چاہتے ہیں کہ انصاف ہو، ملزم کو سخت سزا ہو، جبکہ میرے موکل عبوری ضمانت پر ہیں اس کے باوجود بھی پولیس نے حراست میں لیا ہوا ہے۔

وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ پولیس کے خلاف توہین عدالت کا کیس رجسٹر کرائیں گے۔ میرے موکل خود کراچی سے اسلام آباد اور خود پولیس اسٹیشن گئے۔

عدالت میں ظاہر جعفر کے والدین کا کہنا تھا ہمیں بعد میں پتہ چلا کہ یہ واقعہ رونما ہو چکا ہے۔

ظاہر جعفر کے والدین نے مجسٹریٹ کے روبرو کہا کہ ملزم کو  سپورٹ نہیں کر رہے، ہمیں پتہ چلا ہے کہ گھر میں شور شرابا ہو رہا ہے تو ہم نے میری ری ہیلپمنٹ والوں کو کہا کہ دیکھیں ہمارے گھر میں کیا ہو رہا ہے۔

کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ضمانت کے حوالے سے جج صاحب کا آرڈر مکمل ہی نہیں ہوا اور نہ ہی عدالت میں شورٹی بانڈ جمع کرائے گئے ہیں، اس لئے لیے ذاکر جعفر اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا ہوا ہے۔

مقتولہ نور مقدم کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایک عدالتی نظام ہے جس کو فالو نہیں کیا گیا، ضمانت کے حوالے سے ہماری عدالت سے استدعا ہے کہ ظاہر جعفر کے والدین کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ساتھی وکیل اگر ملزم کو پروٹیکٹ نہیں کر رہے تو ملزم کے والدین کو پولیس کی حراست میں رہنے دیا جائے۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور 2 ملازمین کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر سے آج بھٹو اور ن لیگ کا نام ختم ہو جائے گا، حلیم عادل شیخ

Related Posts