نورمقدم قتل: ظاہر جعفر کی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل

تازہ ترین

تازہ ترین

نورمقدم قتل: ظاہر جعفر کی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل
نورمقدم قتل: ظاہر جعفر کی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل

نورمقدم قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، مجرم ظاہر جعفرنے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔

سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں ظاہر جعفر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست کی کہ ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا۔

درخواست گزار نے اپنی اپیل میں موقف اپنایا کہ جن شواہد کو پذیرائی دی گئی وہ قانون شہادت کے مطابق قابل قبول نہیں،غلطیوں سے بھرپور ایف آئی آر پر سزا دینا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔

نور مقدم قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم ظاہر جعفر نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بری کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید پڑھیں:رحیم یار خان میں کچہ آپریشن 8ویں روز بھی جاری، پاک فوج کے ٹینکس کی آمد

واضح رہے کہ نورمقدم قتل کیس میں ظاہر جعفر کو ٹرائل کورٹ نے ایک جرم میں عمر قید اور دیگر میں سزائے موت سنائی تھی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمرقید کو بھی سزائے موت میں تبدیل کردیا تھا۔

Related Posts