نارتھ کراچی صنعتی ایریا کو تباہ کرنے کی ہر سازش ناکام بنا ئیں گے، یوایف جی

تازہ ترین

تازہ ترین

North Karachi Industrialists, UFG vow to continue to play a vital role in the economy

نارتھ کراچی صنعتی ایریاکے صنعتکاروں اور یونائیڈفاؤنڈر گروپ نے اس عزم کا اظہار ہے کہ ملکی ترقی اور معیشت کے بہتر ترین مفاد میں صنعتی فروغ اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے اور مشترکہ کوششوں، باہمی اتحاد سے نارتھ کراچی صنعتی ایریا کو تباہ کرنے کی ہر ساز ش ناکام بنادیں گے۔

مزید پڑھیں:مانیٹری پالیسی سروے پالیسی ریٹ میں کمی تجویز کرتا ہے، ایف پی سی سی آئی

اپنے ایک بیان میں صنعتی ایریا سیکٹر/11-F 11-G کے صنعتکاروں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ یہاں واقع گارمنٹس کی صنعتیں پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں اس کے باوجود لوکل گارمنٹس کی صنعتوں کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے جسے ہم کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

کھتری برادری جو کہ لوکل گارمنٹس کی صنعتوں میں پیش پیش ہے اور اس کی نمائندگی کررہی ہے ، نارتھ کراچی ایسو سی ایشن کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیشہ ساتھ دیتی رہے گی۔

انہوں نے لو کل گارمنٹس کی افادیت کو محسوس کرتے ہوئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرنے پر نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری( نکاٹی )سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں یہ بات کہنے میں اطمینان محسوس کررہے ہیں کہ نارتھ کراچی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری پر کسی گروپ کی اجارہ داری نہیں ہے اور نہ ہی کسی گروپ کی اجارہ داری کی اجازت دی جائے گی کیونکہ صرف انہی لوگوں کو ایسوسی ایشن کی قیادت سنبھالنی چاہیے جو نارتھ کراچی صنعتی ایریا کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کام کر یں۔

Related Posts