شمالی کوریا کا چلتی ٹرین سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ، امریکا کا اظہارِ تشویش

تازہ ترین

تازہ ترین

شمالی کوریا کا چلتی ٹرین سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ، امریکا کا اظہارِ تشویش
شمالی کوریا کا چلتی ٹرین سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ، امریکا کا اظہارِ تشویش

شمالی کوریا نے چلتی ٹرین سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جسے کامیاب قرار دیا جارہا ہے، دوسری جانب امریکا کی طرف سے میزائل تجربے پر تحفظات اور تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے چلتی ٹرین سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ شمالی کورین حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین لانچ میزائل نیا نظام ہے جو حملہ آور دشمن کو نشانہ بنانے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل کو شمالی کوریا کی مشرقی بندرگاہ کے قریب چلتی ہوئی ٹرین سے داغا گیا۔ جاپانی وزیر اعظم پہلے ہی میزائل تجربات کو اشتعال انگیز قرار دے چکے ہیں۔

گزشتہ روز جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیڈے سوگا نے کہا کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربات سے خطے میں امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔واضح رہے کہ رواں ہفتے شمالی کوریا کی جانب سے یہ تیسرا میزائل تجربہ ہے۔

مشہورومعروف تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین 2 سال قبل گفت و شنید ناکام ہوگئی۔ اس کے بعد سے ہی جوہری پروگرام پر عملدرآمد تیز کردیا گیا۔

قبل ازیں شمالی کوریا نے پرانی جوہری تنصیبات ختم کرنے کے بدلے عالمی برادری کو عائد کی گئی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا، تاہم 2017 کے بعد سے کوئی جوہری تجربہ یا بیلسٹک میزائل نہیں داغے گئے تھے۔

یہی نہیں بلکہ شمالی کوریا کے سربراہ نے جو بائیڈنن انتظامیہ کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش یہ کہہ کر ٹھکرا دی کہ واشنگٹن پہلے دشمنی پر مبنی پالیسیاں ترک کرے، اس کے بعد ہی بات چیت ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: القاعدہ کے پھر سے اُبھرنے کاخطرہ بڑھ رہا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اے

Related Posts