شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان دوبارہ منظر عام پر آگئے، افواہیں دم توڑ گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

North Korea's Kim reappears after weeks of speculation

سیئول :شمالی کوریا کے سخت گیر لیڈر کم جونگ ان کے دوبارہ منظر عام پر آنے کے بعد دنیا بھر میں ان کی صحت کے حوالے سے جاری قیاس آرائیاں اور افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

ایٹمی قوت کے حامل شمالی کوریا کے حاکم کم جونگ ان گزشتہ کئی روز سے منظر عام سے غائب تھے جس کی وجہ سے ان کی صحت خراب ہونے اور موت کے حوالے سے افواہیں  زیر گردش تھیں جبکہ کم جونگ کی بہن کو ملک کی قیادت سونپنے کی افواہیں بھی سننے میں آرہی تھیں۔

کم جونگ نے جمعہ کے روز ایک کھاد کی فیکٹری کے افتتاح میں شرکت کی اور تقریب کی تصاویر بھی جاری کردی گئی ہیں تاہم سرکاری ذرائع نے ان تصاویر کے حوالے سے تصدیق نہیں کی۔

ملک میں اہم سیاسی تقریبات اور اپنے نانا و شمالی کوریا کے بانی کی سالگرہ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے کم جونگ ان کے بیمار ہونے اور انتقال کرنے کی افواہیں زیر گردش تھیں۔

مزید پڑھیں: برازیل میں کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ، تدفین کیلئے جگہ ختم، تابوت کم پڑگئے

گزشتہ روز ایک تقریب کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد کم جونگ کی صحت سے متعلق شکوک ختم ہوگئے ہیں  جبکہ اس تقریب میں شمالی کوریاکے حاکم ہشاش بشاش نظر آرہے تھے۔

Related Posts