شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،پاک فوج کے ایک افسر سمیت 5جوان شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ کا دھماکہ،پاک فوج کے ایک افسر اور 5جوان شہید
شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ کا دھماکہ،پاک فوج کے ایک افسر اور 5جوان شہید

وزیرستان: شمالی وزیرستان میں رزمک کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک افسر سمیت 5جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکا سیکیورٹی فورسزکے قافلے کے قریب ہوا،دھماکے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسر اور 5جوانوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا اپنے جاری بیان میں مزید کہنا تھا کہ شہدامیں کیپٹن عمرفاروق،نائب صوبیدارریاض احمد، نائب صوبیدارشکیل آزاد،حوالداریونس خان، نائیک محمدندیم اورلانس نائیک عصمت اللہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے وزیر ستان میں دہشتگردوں کے خلاف فورسزکی کارروائیاں جاری ہیں، دھماکے کے بعد مذکورہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن،2مطلوب دہشتگردہلاک، ایک زندہ گرفتار

Related Posts