پاک افغان بارڈر کے قریب ایف سی کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، ایک جوان شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان شہید ہوگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔

مزید پڑھیں :کراچی میں ڈاکو کو قریب آتا دیکھ کر شہری نے فائرنگ شروع کردی، ملزم ہلاک

دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے لانس نائیک محمد عمران شہید ہوگئے جبکہ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 2 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ ایف سی کی جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

Related Posts