ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، 16 نئے کیسز رپورٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 700 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 16 افراد کا کورونا مثبت آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا قبل ازوقت سفید ہونے والے بالوں کی رنگت کو بحال کیا جاسکتا ہے؟

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 34 ریکارڈکی گئی، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Related Posts