نئی دہلی:بھارت میں مسلم دشمنی کی انتہاء ہوگئی، بابری مسجد کی جگہ رام مندرکی تعمیرکا تنازع تو کئی سال تک بھارتی عدالتوں میں چلتا رہا ہے تاہم1947کی تقسیم کے بعد سے بھارت میں سیکڑوں مساجد ایسی ہیں جن کو مندروں اور گوردواروں میں تبدیل کردیا گیا، بھارتی حکمرانوں اور عدالتوں کی مجرمانہ خاموشی۔
واضح رہے کہ بھارتی شہروں امرتسر اورہریانہ میں ایسی16تاریخی مساجد ہیں جن کو مسلم کمیونٹی کے احتجاج کے باوجود گوردواروں میں تبدیل کردیا گیا۔بھارتی شہرحیدر آباد کے سیکریٹریٹ کی عمارت کوگرائے جانے کے دوران دو تاریخی مساجد کو جان بوجھ کر شہید کردیا گیا۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان خالدسیف اللہ رحمانی کا حوالے سے کہنا ہے کہ جامع مسجد ہاشمی اور مسجددفاترمعتمدی کی شہادت پوری امت مسلمہ کیلئے تکلیف کا باعث ہے، انہوں نے کہا کہ مودی ایک بار پھر ہندو مسلم فسادات کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








