نمز کا پاکستان سمیت 3 ممالک میں میڈیکل کے داخلہ ٹیسٹ کا کامیابی سے انعقاد

تازہ ترین

تازہ ترین

نمز کا پاکستان سمیت 2 بیرونِ ملک میں میڈیکل کے داخلہ ٹیسٹ کا کامیابی سے انعقاد
نمز کا پاکستان سمیت 2 بیرونِ ملک میں میڈیکل کے داخلہ ٹیسٹ کا کامیابی سے انعقاد

اسلام آباد: نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز نے پاکستان کے 20 سے زائد شہروں سمیت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بیک وقت میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ کے انعقاد کا عمل کامیابی سے مکمل کرلیا۔

نمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل وسیم عالمگیر (ہلال امتیاز ملٹری) نے کہا کہ ہمارے تربیت یافتہ عملے کی طرف سے کئے گئے مربوط اور بہترین انتظامات کی وجہ سے یہ کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے ایم ڈی کیٹ کو ملک بھر کے میڈیکل کالجوں میں نشستوں کو پُر کرنے کےلئے فیڈریشن، صوبوں اور نمزکے لیے ایم ڈی کیٹ میں تقسیم کیا تھا۔

صدر پاکستان میڈیکل کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ نے اتوار کو نمزکا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور سینئر انتظامیہ نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے نمزکنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور انہیں کنٹرولر امتحانات بریگیڈیئر (ر) سیف اللہ بٹ نے محفوظ اور شفاف عمل کےلئے کئے گئے وسیع انتظامات کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں:

سی پیک فریم ورک کے تحت 18 ارب ڈالر کے 28 منصوبے مکمل کرلیے گئے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ نے نمزکے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جن طلبا کے پاس نمز ایم ڈی کیٹ سرٹیفکیٹ ہوگا وہ ملک کے کسی بھی پرائیویٹ کالج میں ایم بی بی ایس/بی ڈی ایس میں میرٹ پر داخلہ لینے کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ طلبا ایم ڈی کیٹ میں بھی حصہ لے سکتے ہیں جو پی ایم سی کے ذریعے 13 نومبر کو منعقد ہوگا۔

بعد ازاں پی ایم سی کے صدر نے وائس چانسلر نمز لیفٹیننٹ جنرل وسیم عالمگیر، پرو وی سی اکیڈمکس اور پرو وی سی ایڈمنسٹریشن کے ساتھ راولپنڈی میں نمزکے امتحانی مرکز کا بھی دورہ کیا اور طلبا کو خوشگوار ماحول میں امتحان دیتے ہوئے دیکھا۔

واضح رہے کہ امتحان میں شریک تمام امیدواروں میں سے 46,582 لڑکیوں اور 23,641 لڑکوں نے داخلہ کے لیے درخواستیں دی تھیں۔نمز پرو وائس چانسلر اکیڈمکس میجر جنرل (ر) سلیم احمد خان اور پرو وائس چانسلر ایڈمنسٹریشن اور میجر جنرل (ر) سید عمار رضا ہمدانی نے بھی الگ الگ جڑواں شہروں کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات بریگیڈیئر (ر) سیف اللہ بٹ نے کہا کہ ٹیسٹ کی نگرانی کیلئے تربیت یافتہ چوکس عملہ تعینات کیا گیا تھا تاکہ اس عمل کو پرامن اور خوش اسلوبی سےمکمل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ نمز کے ایم ڈی کیٹ کے نتیجہ کا اعلان دو سے تین ہفتوں میں کئے جانے کی توقع ہے۔

Related Posts