سرکاری اسپتالوں میں نرسوں اور ڈاکٹروں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

مقصد کارکردگی بہتر کرنا ہے، فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں میں موبائل فونز استعمال کرنے پر پابندی لگا دی۔

حکم نامے کے مطابق کوئی بھی ڈاکٹر یا نرس موبائل استعمال نہیں کرے گا، پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی اور نوکری سے برخاست کر دیا جائے گا۔

 ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں میں نظم و ضبط بہتر بنانے کے لیے کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق کوئی بھی ڈاکٹر یا نرس دورانِ ڈیوٹی موبائل فون استعمال نہیں کرے گا۔

حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں پیڈا ایکٹ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ملازمین کو نوکری سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے اور طبی عملے کی مکمل توجہ مریضوں پر مرکوز رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے جبکہ پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ اس حکم پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Related Posts