کراچی:ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے)کے محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم پر کورنگی نمبر ڈھائی میں مسلح لینڈ گریبرزکے حملے میں کے ڈی اے افسران لہو لوہان ہو گئے۔ پولیس کی موجودگی میں لینڈگریبرز آزادانہ لاٹھیاں اور پتھر برساتے رہے، پولیس مبینہ طور پر لینڈ مافیا کی سرپرستی کر رہی ہے،حملے کے نتیجے میں ایکسیئن (XCN) کورنگی شیخ رشید سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے۔
زمان ٹاون پولیس نے مشہور زمانہ لینڈ گریبر ملزمان نورالحسن بنگالی اس کے بیٹوں اور دیگر کارندوں کے خلاف مقدمہ 402/2020 جرم ودفعہ 147/148/149/337درج کرلیا ہے، کورنگی نمبر ڈھائی سیکٹر 48/ایف پلاٹ نمبر L1057.L1058 کے مالک کے پلاٹ پر چائنہ کٹنگ کی اطلاع پر کارروائی کے لیے ادارہ ترقیات کراچی کی محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم موقع پر فوری ایکشن لینے پہنچی تھی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








