عیدالاضحیٰ کی نماز کے سرکاری اوقات جاری! دبئی سے ابوظہبی تک مکمل تفصیلات

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی عید کی نماز کے سرکاری اوقات جاری کر دئیے گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں مسلمان عید کی تیاریوں اور نمازِ عید کی ادائیگی کے لیے مساجد کا رخ کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

اسلامی امور، اوقاف اور زکوٰۃ کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں عیدالاضحیٰ کی نماز مخصوص اوقات کے مطابق ادا کی جائے گی۔ حکام کے مطابق دبئی، شارجہ اور عجمان میں نمازِ عید صبح 5 بج کر 45 منٹ پر ادا کی جائے گی جبکہ ابوظہبی میں نماز کا وقت صبح 5 بج کر 51 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح راس الخیمہ اور فجیرہ میں عید کی نماز صبح 5 بج کر 43 منٹ پر ہوگی، جبکہ ام القوین میں نمازی صبح 5 بج کر 44 منٹ پر نمازِ عید ادا کریں گے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں کے جغرافیائی فرق اور سرکاری طور پر منظور شدہ نماز کیلنڈر کے باعث بعض مقامات پر اوقات میں معمولی ردوبدل ممکن ہے۔

Related Posts