اسلام آباد: اوگرا نے ایل پی جی گیس کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا، جس کے باعث مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے ایل پی جی گیس صارفین پر مزید بوجھ بڑھ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے ایل پی جی 3 روپے 83 پیسے فی کلو مہنگی کردی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 45 روپے 18 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔
اوگرا کی جانب سے دسمبر کے لئے ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 3 ہزار 7 روپے 35 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
اوگرا حکام کے مطابق ڈالر کی قدر میں 1.87 فیصد اضافے کے باعث ایل پی جی مہنگی ہوئی ہے، نومبر میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2ہزار962 روپے 17 پیسے مقرر تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








