آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں اضافے سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
ایک سرکلر کے مطابق واضح کیا گیا ہے کہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ ایل پی جی کی قیمتیں ہر ماہ کی پہلی تاریخ سے لاگو ہوتی ہیں۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے متعلق کوئی بھی دعویٰ یا افواہ بے بنیاد ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اوگرا کی مقرر کردہ قیمتوں پر ہی ایل پی جی خریدیں۔
اگر کسی جگہ مقررہ قیمت سے زیادہ وصول کیا جائے تو فوری طور پر مقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے۔ اوگرا کا کہنا ہے کہ وہ ایل پی جی کی قیمتوں میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ بعض میڈیا اداروں کی جانب سے رپورٹ کیا گیا تھا کہ ایل پی جی کی قیمت میں فی کلوگرام 100 روپے تک اضافہ ہو گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








