غزہ کی سویلین آبادی کو نشانہ بنانے پر اسرائیل کیخلاف کارروائی کی جائے، سلطنتِ عُمان

تازہ ترین

تازہ ترین

سلطنت عُمان نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں سویلین ہلاکتوں کی شدید مذمت کی ہے۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان جنگ کے 25 ویں دن عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی نے غزہ میں شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیا ہے۔

دنیا کے 75ممالک کا موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے دوخصوصی نوجوانوں سے ملیے

انھوں نے عمانی نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر فلسطینیوں کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا، انھیں ان کی انسانی ضروریات سے محروم رکھا، انھیں بھوکا رکھا اور انھیں محاصرے اور اجتماعی سزا کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنا دفاع نسل کشی یا اجتماعی سزا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا جواز نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی امداد کو آبادی تک پہنچنے سے روکنا بین الاقوامی قانون کے تحت جرم ہے۔

حماس سمیت تمام فریقین کی امن عمل میں شمولیت پر زور

البوسعیدی نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن عمل شروع کرنے پر بھی زور دیا جس میں حماس سمیت تمام فریقین کو شامل کرنے پر زور دیا گیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کا ملک مذاکرات اور بین الاقوامی قانون کی حکمرانی پر مبنی سیاسی حل کے لیے پرعزم ہے اور بین الاقوامی برادری کو غزہ پر جنگ اور اسرائیل کو روکنے کے لیے مداخلت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا اسرائیل کی موجودہ فوجی کارروائی اپنے دفاع کا ناگزیر اقدام نہیں ہے کیونکہ تمام ممالک شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت اور مخالفت کرتے ہیں، چاہے ان کی قومیت کچھ بھی ہو۔

Related Posts