حکومتی احکامات پر ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں نمایاں کمی کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ہم نیوز

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 250 روپے تک کمی کردی ہے۔

نجی چینل ایکسپریس کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچانے کیلیے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو کرایوں میں کمی پر عملد درآمد کی ہدایت کی۔

وزیر اعلی پنجاب کےحکم پر نجی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں چالیس سے ڈھائی سو روپے تک کمی کردی گئی ہے، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ محکمے نے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کرایوں کی چیکنگ کیلئے گرینڈ آپریشن کیا اور ٹرانسپورٹرز کے خلاف ایکشن لیا۔ مریم نواز نے اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز سے رقم واپس مسافر کو دینے کی ہدایت کی ہے۔

اُدھر وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ساہیوال اور پاکپتن کے عوام کے لیے 27 کلومیٹر کی سڑک کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں ہے، اس دو طرفہ سڑک سے ملکہ ہنس، نور پور، بابا فرید مزار، جی ٹی روڑ اور موٹر وے کا رابطہ ہوجائے گا۔

Related Posts