خواتین کے عالمی دن پرگوگل نے اپنا ڈوڈل خواتین کے نام کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

خواتین کے عالمی دن پرگوگل نے اپنا ڈوڈل خواتین کے نام کردیا
خواتین کے عالمی دن پرگوگل نے اپنا ڈوڈل خواتین کے نام کردیا

کراچی: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل خواتین کے نام کردیا۔

دنیا کے دیگرممالک کی طرح پاکستان میں بھی 8مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایاگیا۔خواتین کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل خواتین کے نام کردیا۔

گوگل کے ڈوڈل میں خواتین کوزندگی کے مختلف شعبوں میں سرگرم عمل دکھایا گیا ہے،جبکہ گھریلو سرگرمیوں میں مصروف خواتین بھی گوگل کے ڈوڈل کا حصہ ہیں۔

عالمی یوم خواتین کا اس سال عنوان صنفی مساوات آج، پائیدارکل ہے۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں خواتین کی آبادی کا پانچواں حصہ مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ گروپ چیٹ میں دو نئے فیچرز متعارف کروانے جارہا ہے

تاہم خواتین کو کام کی جگہوں پر ہراسانی کا بھی سامنا رہتا ہے۔عالمی یوم خواتین منانے کا مقصد گھریلو امور کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے پر خواتین کوخراج تحسین پیش کرنا ہے۔

Related Posts