پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان جب کہیں گے پنجاب اسمبلی توڑ دیں گے۔
راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسے میں عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفے دینے کے اعلان کے بعد مونس الہٰی کا بھی اس حوالے سے بیان سامنے آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
نیتن یاہو کا حکومت سازی کیلئے شدت پسند یہودی گروہ سے اتحاد
اپنے ٹوئٹر پیغام میں مونس الہٰی نے کہا کہ 27 جولائی کو اللّٰہ پاک نے ہمیں سرخرو کیا تھا اور چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا تھا۔
27 جولائی کو اللہ پاک نے ہمیں سرخرو کیا تھا اور @ChParvezElahi کو سی ایم بنایا تھا۔ اس دن کے بعد سے ہم بونس پہ چل رہے ہیں ۔ہم اپنے وعدے پہ قائم ہیں۔ جس دن PM @ImranKhanPTI نے کہا اسی وقت انشاءاللہ پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) November 26, 2022
رہنما ق لیگ نے مزید کہا کہ اس دن کے بعد سے ہم بونس پر چل رہے ہیں، ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں۔
مونس الہٰی نے کہا کہ عمران خان جس دن کہیں گے انشاء اللّٰہ اسی وقت پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








