پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں دوسری شادی کرنے پر خاتون نے سابق شوہر کے گھر کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق لڑائی جھگڑوں پر عدنان نے تین سال قبل اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی، جس کے بعد عدنان نے گزشتہ روز دوسری شادی کی، اتوار کی رات ان کا ولیمہ تھا کہ اس دوران یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔
پولیس نے اس واقعے کے متعلق بتایا کہ خاتون نے رنجش میں سابق شوہر کے گھر کو آگ لگا دی جس سے گھر میں موجود سامان جل گیا اور ساتھ ہی سابق شوہر کا بھائی آگ میں جھلس کر زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے بہن اور بہنوئی کے ساتھ مل کر سابق شوہر کے گھر کو آگ لگانے کی کارروائی انجام دی ہے۔ واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے گوجرانوالہ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ انتقامی کارروائیوں کے اس طرح کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








