ویلنٹائن ڈے پر میئر کراچی نے حافظ نعیم کو پھول بھیج دیے

تازہ ترین

تازہ ترین

میئر کراچی اور امیر جماعت اسلامی، فوٹو پاک میڈیا
میئر کراچی اور امیر جماعت اسلامی، فوٹو پاک میڈیا

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ویلنٹائنز ڈے کی مناسبت سے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم کو گلدستہ بھیج دیا۔

بلدیہ عظمی کراچی (کے ایم سی) کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے اعلان کے مطابق ویلنٹائن ڈے پر حافظ نعیم کو گلدستہ بھیج دیا ہے۔

کے ایم سی ترجمان نے بتایا کہ حافظ نعیم الرحمان کو ادارہ نور حق کے ایڈریس پر گلدستہ بھیجا گیا جبکہ میئر نے حافظ نعیم کو پاک بھارت میچ دیکھنے کی بھی دعوت دی ہے۔

Related Posts