ڈراما سیریل ‘میرے اپنے‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عنایہ خان نے شوبز انڈسٹری کے میں اپنے ’کرش‘ کے حوالے سے بتادیا۔
ایک انٹرویو میں عنایہ خان نے بتایا کہ ان کے انسٹاگرام فالورز میں سے آدھے سے زیادہ لڑکے ہیں اور یہ بات انہیں ان کے کزنز بتاتے ہیں۔
اداکارہ کے مطابق وہ صرف لڑکیوں کے کمنٹس پڑھتی ہیں جبکہ وہ دیگر تبصروں کو نظر انداز کرتی ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ہونے والے تبصروں پر عنایہ خان نے کہا کہ انہیں ایسا کمنٹ بھی موصول ہوا ہے جس میں ایک مرتبہ ایک صارف نے انکے شوہر بننے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
اداکارہ نے شادی کے حوالے سے متعلق سوال پر کہا کہ میں اس وقت سنگل ہوں اور میں اس ہی میں خوش ہوں، مجھے جیسے ہی لگے گا کہ مجھے شادی کرلینی چاہیے میں شادی کرلوں گی لیکن اس وقت میری توجہ صرف کام پر ہے۔
ساڑھی پہننے کے شوق کے بارے میں بات کرتے عنایہ کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے مجھے کپڑے پہننے کا ڈھنگ سکھایا ہے۔
عنایہ خان نے انکشاف کیا کہ اُن کا اداکار میکال ذوالفقار اور فیروز خان پر کرش ہے۔ میکال کی شخصیت پسند ہے، وہ بہت تمیزدار انسان ہیں، میں جس طرح کے ساتھی کی تلاش میں ہوں وہ بالکل اُس جیسے ہیں اور میکال میرے آئیڈل ہیں۔
اداکارہ نے اپنے مستقبل کے جیون ساتھی کی خوبیاں بھی بتادیں، وہ اپنے ہمسفر میں وفاداری اور خیال رکھنے والی خوبیاں چاہتی ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈراما سیریل ‘کھوٹ’ سے کیا اور جلد ہی شوبز کے نمایاں ناموں میں سے ایک بن گئیں۔ انہوں نے فیملی ڈرامے ‘میرے اپنے’ میں بھی لیڈ رول ادا کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








