حج کی سعادت کیلئے ڈیڑھ لاکھ عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

رواں سال حج کی سعادت کیلئے حجاز مقدس اب تک ایک لاکھ 59 ہزارعازمین پہنچ گئے ہیں۔

سعودی وزرت حج و عمرہ کے مطابق ایک لاکھ 46 ہزار765 عازمین مدینہ کے پرنس عبدالعزیر ایئرپورٹ جبکہ 12 ہزار 335 عازمین زمینی راستے سے مدینہ میں داخل ہوئے۔

وزارت حج و عمرہ کے اعداد و شمار کے مطابق مدینہ میں آنے والے عازمین میں سب سے زیادہ کا تعلق انڈونیشیا سے ہے جن کی تعداد 26 ہزار 705 ہے۔

دیگر ممالک میں پاکستان کے 7 ہرار 774، بھارت کے 19 ہزار 663، بنگلہ دیش کے 8 ہزار 672 اور ایران کے 6567 عازمین مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔

گزشتہ چند روز کے دوران 63،077 عازمین مدینہ منورہ سے مکۃالمکرمہ روانہ ہوئے جسکے بعد مدینہ میں موجود عازمین کی تعداد 96 ہزار 526 ہے۔

Related Posts