کراچی:وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں بارشوں کے بعد سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ایک ارب روپے جاری کردیئے ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ محکمہ بلدیات کے زیر نگرانی کراچی شہر کی مختلف سڑکوں پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ذرائع سندھ حکومت نے بتایا کہ شہر بھر کی سڑکیں تیز طوفانی بارشوں سے تباہ ہوچکی ہیں اس لیے فوری بہتری کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع سندھ حکومت کے مطابق محکمہ بلدیات کو شہر کی تمام سڑکوں پر گڑھوں کو پر کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں پتھر بچھانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
سیکرٹری محکمہ بلدیات سندھ نجم شاہ نے کہا کہ شہر بھر میں مرکزی شاہراہوں سمیت اضلاع میں سڑکوں کو بارش سے شدید نقصان ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی، کل سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








