بیونس آئرس: 31 سالہ گلوکار لیئم پین بیونس آئرس کے ایک ہوٹل کے باہر مردہ حالت میں پائے گئے۔
ارجنٹائن پولیس کے مطابق لیئم پین اپنے کمرے کی تیسری منزل کی بالکونی سے گر گئے تھے، پولیس کے بیان کے مطابق انہیں شہر کے سرسبز علاقے پالیرمو میں واقع ایک ہوٹل میں بلایا گیا تھا، جہاں انہیں ایک “جارحانہ شخص” کی اطلاع دی گئی تھی جو مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا۔
ہوٹل مینیجر نے بتایا کہ اس نے ہوٹل کے پچھلے حصے سے ایک زور دار آواز سنی اور جب پولیس موقع پر پہنچی تو انہوں نے پایا کہ ایک شخص اپنے کمرے کی بالکونی سے نیچے گر گیا ہے۔
ایمرجنسی ورکرز نے برطانوی گلوکار کی موت کی تصدیق کی، جنہیں ہوٹل کے اندرونی صحن میں پایا گیا۔
امریکی گلوکار چارلی پوتھ نے انسٹاگرام پر پیغام میں کہا، “میں اس وقت شدید صدمے میں ہوں۔ لیئم ہمیشہ میرے ساتھ بہت مہربان رہتے تھے۔ وہ ان پہلے بڑے فنکاروں میں سے تھے جن کے ساتھ مجھے کام کرنے کا موقع ملا۔ میں یقین نہیں کر سکتا کہ وہ اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔”
بیونس آئرس کی سیکورٹی منسٹری سے حاصل کردہ آڈیو کے مطابق پولیس کو ہوٹل کے ایک کارکن کی طرف سے ایک کال موصول ہوئی جس میں ایک نشے میں مبتلا مہمان کی آمد کی اطلاع دی گئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








