پنجاب میں کورونا کی مریضہ نے دم توڑ دیا، ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

One more coronavirus patient dies in Punjab, nationwide toll reaches 17

پنجاب: رحیم یار خان میں اتوار کی شب کورونا وائرس میں مبتلا خاتون مریضہ نے دم توڑ دیا جس کے بعد پنجاب میں چھ اور پاکستان میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر رحیم یار خان میں مریض کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ افسوس کہ آج ہم کورونا وائرس کی وجہ سے ایک اورجان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ایک 68 سالہ خاتون جو سعودی عرب سے آئیں اور رحیم یار خان میں زیر علاج تھیں وہ جاں بحق ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا: چھیپا ویلفیئر اور ایدھی فاؤنڈیشن نے تجہیزو تکفین بند کردی

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اب تک ہم نے 6 جانیں گنوا دی ہیں جبکہ 593 تصدیق شدہ کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیمیں مریضوں سے رابطوں کا سراغ لگانے اور ٹیسٹ کرنے میں مصروف ہیں،وزیر اعلیٰ نے صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تفصیل بھی شیئر کی۔

انہوں نے لکھاکہ لاہورمیں 116 ، گجرات 55 ، گوجرانوالہ 11 ، جہلم 28 ، راولپنڈی 30 ، ملتان 2 ، فیصل آباد 9 ، نارووال 1 ، وہاڑی 2 ، سرگودھا 2 ، اٹک 1 ، بہاولنگر 1 ، میانوالی 2 ، ننکانہ صاحب 2 ، خوشاب 1 ، بہاولپور 1 اور ڈی جی خان 5میں پانچ افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

Related Posts