غزہ کی پٹی میں اسرائیلی افواج کی مسلسل دراندازی کے تناظر میں ایک اسرائیلی فوجی اہلکار کی طرف سے طلبا کو فوج میں بھرتی ہونے پر زور دینے پر مبنی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
ویڈیو میں اسرائیلی فوجی افسر کو فوج میں بےپناہ جانی نقصان کا اعتراف کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ہرپانچ منٹ میں ایک فوجی ہلاک ہوتا ہے۔ طلبا کو فوج میں بھرتی ہو کر اس کی مدد کرنی چاہیے۔
غزہ جنگ میں تقریباً 1,300 فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کے بیان کے بعد ایک اسرائیلی افسر کی طالب علموں سے خطاب اور انہیں فوج کی صفوں میں شامل ہونے کی دعوت دینے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔
صہیونی افسر نے کہا کہ تمام نقصانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں جبکہ جنگ ابھی شروع نہیں ہوئی۔ تاہم اس ویڈیو کی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔
BREAKING:
⚡ ???????? Israeli soldiers calls upon jewish student to enlist in the army, because they have huge casualties
“We have lost 1300 soldiers so far, one soldier dies every 5 minutes. Some of you need to go to war and some of you need to console the families of the dead… pic.twitter.com/2JiL3rrmF7
— Megatron (@Megatron_ron) December 16, 2023
جبکہ غزہ اور فلسطینیوں کے حامیوں نے تصدیق کی کہ یہ منظر اسرائیلی فوج کے تلخ نقصانات کو ثابت کرتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








