روسی حملے کو ایک سال مکمل، یوکرین نے خصوصی نوٹ جاری کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کیف: روسی حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر یوکرین نے خصوصی یادگاری نوٹ جاری کردیا۔

یادرہے کہ 24 فروری 2022 کو روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرتے ہوئے جنگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گزشتہ سال سے اب تک روس یوکرین جنگ میں 42 ہزار سے زائد افراد جان سے گئے جبکہ 56 ہزار سے زائد شہری زخمی ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ 15 ہزار افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

تاہم روسی حملے کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر یوکرین کے مرکزی بینک نے جمعرات کو ایک یادگاری نوٹ کی نقاب کشائی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

چیئرمین ایف بی آر سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشن کی ملاقات

رپورٹس کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے یوکرینی کرنسی Hryvnia کا 20 کا خصوصی نوٹ جاری کیا گیا جس کے ایک طرف تین فوجیوں کو قومی پرچم بلند کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

فوٹو: رائٹرز

نوٹ کی دوسری طرف رسی سے بندھے ہوئے دو ہاتھوں کی تصویر ہے جو مبینہ طور پر جنگی جرائم کی نشاندہی کرتی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ نیشنل بینک آف یوکرین کے گورنر نے کہا کہ جنگ کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ہم نے ایک یادگاری نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا جو کاغذ کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے پر سال بھر کے جذبات، مواد اور مشہور چیزوں کی عکاسی کرے گا۔

مرکزی بینک کے حکام نے کہا کہ اس نوٹ کو ڈیزائن اور تیار کرنے میں تقریباً 8 ماہ لگے ہیں۔

Related Posts