کورونا وائرس کی حفاظتی کٹس پر 1 لاکھ ہیلتھ ورکرز کے آن لائن کورس کا آغاز

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا وائرس کی حفاظتی کٹس پر 1 لاکھ ہیلتھ ورکرز کے آن لائن کورس کا آغاز
کورونا وائرس کی حفاظتی کٹس پر 1 لاکھ ہیلتھ ورکرز کے آن لائن کورس کا آغاز

اسلام آباد: کورونا وائرس ایک عالمی وباء ہے جس نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے لاکھوں افراد کو متاثر کیا جبکہ ہزاروں افراد وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پاکستان میں وائرس کی حفاظتی کٹس پر 1 لاکھ ہیلتھ ورکرز کا آن لائن کورس شروع ہوگیا ہے۔

کورس کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ آج ہم اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں پہلا تربیتی کورس شروع کریں گے۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی صحت نے کہا کہ یہ تربیتی کورس کورونا وائرس کی حفاظتی کٹس کے استعمال پر ہوگا جو وِی کیئر کے سائے تلے منعقد ہو رہا ہے جو ایک قومی مہم  ہے جس کے تحت وائرس کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والوں کو تربیت دی جائے گی۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ یہ ایک آن لائن کورس ہے جس میں ملک بھر سے 1 لاکھ ہیلتھ ورکرز کی تربیت کی جائے گی جبکہ ہم قومی و صوبائی وزرائے صحت سے رابطے میں ہیں۔

Related Posts