دیر نہ کریں! صرف 5 نومبر تک موقع، اپنی مصنوعات کو دنیا کے سامنے پیش کریں

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی ایکسپو، علامتی تصویر

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں 25 نومبر سے شروع ہونے والی تیسری بین الاقوامی ’’فوڈ اے جی ایکسپو‘‘ میں شرکت کے خواہشمند افراد و ادارے اپنی درخواستیں 5 نومبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔

یہ نمائش 25 سے 27 نومبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری رہے گی، جس میں پھل، سبزیاں، ڈیری مصنوعات، پروسیسڈ فوڈ، شہد، نمک، کھجوریں، گھی، تیل، خشک میوہ جات، سی فوڈ، تمباکو اور مصالحہ جات کے شعبوں سے وابستہ کمپنیاں اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کریں گی۔

اس دوران نہ صرف مصنوعات کی نمائش ہوگی بلکہ تجارتی شراکت داریوں اور کاروباری معاہدوں کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ رابطے اور مزید معلومات کے لیے اتھارٹی کی ویب سائٹ ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔

Related Posts