کراچی:قومی ٹیم کے سابق کپتان اور نامور فاسٹ بالر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کْھلے مین ہولز کے ڈھکن کو لاک کرنے کا مطالبہ کردیا۔
شنیرا نے ٹوئٹر پر ایک نجی ادارے کی خبر شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ نیو کراچی کے علاقے میں 12 سال کا بچہ سیوریج کے مین ہول میں گِر کر جاں بحق ہوگیا۔
اس خبر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے شنیرا نے کہا کہ ’میں نے ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کی توجہ اس جانب دلائی تھی کہ تمام مین ہولز کو ڈھک دیا جائے‘۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








